سری نگر۔27مئی:
شمالی کشمیر کےضلع بانڈی پورہ کے گنڈ پورہ رام پورہ علاقے میں ابتدائی فائرنگ کے بعد جنگجو سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنیچروار کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعدگنڈ پورہ رام پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی اور گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جس کے بعد خاموشی چھا گئی اور یوں جنگجو سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ تاہم سیکورٹی ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے جنگجوئو ں کیلئے تلاشی کارروائی جاری ہے ۔اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہیں ۔