سرینگر،29جون
وادی کشمیر میںجاری گرمی کی تپش کے چلتے بدھ کو مسلسل چوتھے روز بھی گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا اور سرینگر میں 34ڈگری اور پلوامہ میں 33.9جبکہ کپواڑہ میں 33.5ڈگری سیلشس درج حرارت کے ساتھ ہی گرم ترین دن ریکار ڈ کئے گئے ۔
اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 24گھنٹوں میں دن کا درجہ حرارت میںمزید اضافہ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے یکم جولائی سے مونسون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریاﺅں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی ۔
بدھ کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت33.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں بدھ کو دن کا درجہ حرارت 34ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 33.5ڈگری ریکار ڈ کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ پلوامہ میں بھی دن کا درجہ حرارت 33.9ڈگری سے اوپر رہا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور بدھ کو جموں میں بھی 39.1ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔
اسی دوران شدت گرمی کی تپیش سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی طرف سے ندی نالوں اور دیاﺅں کا رخ کیا جاتا ہے اور گرمی سے راحت پانے کیلئے وہ تیراکی کا بھی مزہ لیں رہے ہیں ۔
ادھر نوجوان ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 24گھنٹوں میں دن کا درجہ حرارت 35ڈگری تک پہنچتے کی امید ہے جس کے ساتھ ہی یکم جولائی سے مونسون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔