• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیری پنڈت،کشمیری سماج کا ناقابل ِ تنسیخ حصہ :الطاف بخاری

جموں میں درجنوں معزشخصیات ، سیاسی وسماجی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل

Online Editor by Online Editor
2022-07-04
in مقامی خبریں
A A
کشمیری پنڈت،کشمیری سماج کا ناقابل ِ تنسیخ حصہ :الطاف بخاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں،04جولائی:
اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ کشمیری پنڈت برادری کشمیری سماج کا لازم و ملزوم اور اٹوٹ انگ ہیں۔ پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں منعقدہ ایک تقریب جس میں کشمیری پنڈت برادری سے وابستہ 18سے زائد معزز شخصیات، دانشوروں اور نیشنل کانفرنس وپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ لیڈران نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی، سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا”کشمیری پنڈت برادری کشمیر کا لازم وملزوم اور ناقابل ِ تنسیخ حصہ ہیں اور وہ جن حالات میں وہ وادی کشمیر چھوڑنے پر مجبور ہوئے وہ اب تاریخ ہے“۔ انہوں نے اعتراف کیاکہ کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی ایک سانحہ تھا جس نے سماجی تانے بونے کو بکھیر کے رکھ دیا اور اِس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
اس دوران جن افراد نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، اِن میں سومناتھ دھر، موہن لال بھٹ، بنسی لال پنڈیتہ، دوارکا ناتھ پنڈیتہ، چمن لال کول، بٹو جی بھٹ، چندر پیشن، رومیش کول، راج ناتھ ہنگلو، بھارت بھوشن، راکیش کمار، روشن لال دھر، سارن کول، رمیش کمار، اوپندر دھر، راکیش دھر، کرن جی کول، ونود کول ، حقیقت سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔ نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہاکہ ان کی شمولیت اپنی پارٹی کے لئے بڑی کامیابی ہے اور اِس سے پارٹی کو جموں وکشمیر کی عوام کی بہتری کے لئے کام کرنے کی غرض سے سماج میں اپنے جڑیں پھیلانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا”کشمیری پنڈت پڑھا لکھا اور دانشور طبقہ ہے اور سماج میں اُن کا ایک اہم کردار ہے۔ اُن کی شمولیت کے بغیر کشمیری سماج نامکمل ہے ،اسی لئے اپنی پارٹی کشمیری پنڈتوں کی واپسی اور بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پُرعزم ہے“۔انہوں نے یقین دلایاکہ کشمیری پنڈتوں کے مسائل کو اُجاگر کرنا اور اُن کا ازالہ اپنی پارٹی کی ترجیحات میں رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا” معززین اور سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات کی شمولیت سے کشمیری پنڈتوں اور کشمیری مسلم کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے“۔انہوں نے کشمیری پنڈتوں کی طرف سے پارٹی میں بڑے پیمانے پر شمولیت اور پارٹی کی پالیسیوں کی ستائش پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس تقریب کے آغا ز میں راہل بھٹ، رجنی بالا اور وجے کمار کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی جنہیں کشمیر کے اندر بے رحمی سے قتل کر دیاگیاتھا۔ انہوں نے شہری ہلاکتوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ کشمیری مسلم اور کشمیری پنڈتوں کے درمیان کی دوری کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور وہ ذاتی طور دونوں طبقہ جات کے لوگوں کے درمیان ایکدوسرے کے لئے اعتماد سازی کی بحالی کے لئے مدد کریں گے۔
اپنی پارٹی ریاستی جنرل سیکریٹری وجے بقایہ نے کشمیری پنڈتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا صحیح فیصلہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اُمیدظاہر کی کہ مستقبل میں مزید کشمیری پنڈت اِس پارٹی میں شمولیت اختیار کر کے ترقی پسند، سیکولر اور حقیقت پسندانہ انتظامیہ کے ماڈل کو عملی جامہ پہنانے کا وژن رکھنے والی اِس جماعت کو مضبوط کریں گے۔
سومناتھ دھر نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی طرف سے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دو سالوں سے الطاف بخاری کی قیادت میں اپنی پارٹی واحد سیاسی جماعت بن کر اُبھری ہے جس نے لوگوں کو غیر یقینی صورتحال سے باہر نکالنے کی کوشش کی جس صورتحال میں کھوکھلے اور جذباتی نعرے دینے والی سیاسی جماعتوں نے ڈال دیاتھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج الطاف بخاری واحد مضبوط، باہمت ،جرائت مندانہ اور موثر آواز ہیں جنہوں نے سیاسی حکومت کی عدم موجودگی میں بھی لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ اس پروگرام میں پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدر چودھری ذوالفقار علی، ریاستی جنرل سیکریٹری وجے بقایہ، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ ،صوبائی نائب صدر وسابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ، صوبائی سیکریٹری وضلع صدراربن جموں ڈاکٹر روہت گپتا، صدر اپنی ٹریڈ یونین اعجاز کاظمی، یوتھ ونگ نائب صدر رقیق احمد خان، ضلع نائب صدر جموں اربن وائی بہو مٹو، صوبائی صدر لیگل سیل وکرم راٹھور، جوگیندر سنگھ، ویشال جیوتشی، وویک سپرو، چاندجی بھٹ، سندیپ وید اور ونود کول وغیرہ بھی موجود تھے۔اس جوائننگ پروگرام کا اہتمام اپنی پارٹی یوتھ جنرل سیکریٹری ابہے بقایہ نے کیاتھا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ہند ۔پاک بین الااقوامی سرحد پر ڈرون کی پرواز کے بعد تلاشی مہم شروع 

Next Post

دو جنگجووں کی عوام کے ہاتھوں گرفتاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post

دو جنگجووں کی عوام کے ہاتھوں گرفتاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan