رام بن 16 جولائی :
کواپریٹو تحریک کو دیہی معیشت کے انجن کے طور پر بیان کرتے ہوئے سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل نے جموں اور کشمیر کے یو ٹی میں قابلِ عمل کواپریٹو سوسائٹیوں کے قیام میں نوجوانوں کو شامل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون طلب کیا ۔ انہوں نے محکمہ کی نئی اسکیموں کی بڑی صلاحیت کو اجاگر کیا جو کواپریٹو موومنٹ کو بحال کرنے میں مدد دے سکتی ہے جس سے ممکنہ کاروباری افراد کو فائدہ مند روز گار کے حصول میں مدد ملے گی ۔ یشا مدگل نے یہ بات آج یہاں 28 نو تشکیل شدہ کواپریٹو سوسائٹیز کے ممبران کو مبارکباد دینے کیلئے ایک تقریب سہکار سے سمریدھی کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبران راکیش ٹھاکر ، بلبیر سنگھ اور رینوکا کٹوچ اور دیگر پی آر آئی کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت اسلام ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس شرما اور ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹو پرینکا شرما بھی موجود تھیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کواپریٹو نے تمام ممبران میں اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو ابھارنے کی ضرورت پر زور دیا جو کہ ایک کامیاب کواپریٹو سوسائٹی کی تشکیل میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ نئی تشکیل شدہ کواپریٹو سوسائٹیوں کو محکمہ کی مختلف فلیگ شپ اسکیموں جیسے یووا سہکار ، آیوشمان سہکار ، فوڈ پروسیسنگ یونٹ وغیرہ کے تحت مراعات حاصل کرنے میں ہر طرح کی مدد فراہم کرے ۔
مشن یوتھ پروجیکٹ کے یوتھ کلب اقدام کے تحت اکٹھے ہونے والے نوجوانوں کی خوشنودی کا خاص حوالہ دیتے ہوئے یشا مدگل نے ڈی ڈی سی رام بن کو مشورہ دیا کہ وہ منافع بخش منصوبے شروع کرنے کیلئے محکمہ کو کاروباری نوجوانوں کے ساتھ جوڑنے میں مدد کریں ۔
مقامی پیداوار میں کواپریٹو کی تشکیل کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے یشا مدگل نے ڈی ڈی سی ممبر رینوکا کٹوچ کے ذریعہ خوراک اور سبزیوں کے شعبے جیسے کسرور ، گچھیوں اور دیگر جنگلاتی پیداوار میں نئی سوسائٹیوں کی تلاش کیلئے پیش کئے گئے خیال کی تعریف کی ۔
اس نے کواپریٹو تحریک کے ذریعے انار دانا کو بڑھانے پر بھی توجہ دی ۔ قبل ازیں ڈپٹی رجسٹرار کواپریٹوز نے ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن دی جس میں نئی سوسائٹیز کے قیام میں محکمہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ تقریب میں شرکت کیلئے سیکرٹری کواپریٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈی ڈی سی کے اراکین نے بھی اس موقع پر بات کی اور دیہی نوجوانوں کو مقامی پیداوار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں متحرک فائدہ مند منصوبوں کے قیام میں شامل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ بعد ازاں یشا مدگل نے 28 نو تشکیل شدہ کواپریٹو سوسائٹیز کے ممبران میں رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔