سرینگر 25 جولائی:
شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے ہتمولہ علاقے کے مغل پورہ میں 57 سالہ شخص کی جھگڑے کے دوران موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ ایک محمد عبداللہ ڈار ولدمختار ڈار ساکن مغل پورہ ہتمولہ جو پیشہ سے کلی ہے، عبدالستار میر ولد عبدالعزیز میر ساکن بوہامہ کپوارہ کے ہاتھوں آپسی جھگڑے کے دوران شدید زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈار کو ایس ڈی ایچ کپوارہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مزید تفصیلات جاننے کے لیے ایک ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے۔ ہم نے اس دوران مجرم کو پکڑنے کے لیے بھی تلاش شروع کی ہے۔
