سری نگر/ سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے بدھ کے روز مائسمہ میں واقع شاہد عبدالقادر کمیونٹی سہولت سنٹر میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اپنی نوعیت کی ایک کوشش کے تحت، بمینہ میں واقع سی آر پی ایف کے افسران اور ڈاکٹروں کی کی ٹیم، شاہد عبدالقادر کمیونٹی سہولت سنٹر میں سری نگر کے لوگوں سے ملاقات کی۔
14 جون 2023 کو مائسمہ میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے چیک اپ کے لیے ایک مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کا افتتاح 28ویں بٹالین سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ راجیش سنکھلا اور یونٹ کے دوسرے افسروں کی موجودگی میں ایک بزرگ نے کیا۔
اس کیمپ کے دوران ضرورت مندوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ سے بوڑھوں اور خواتین سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور استفادہ کیا۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، کمانڈنٹ راجیش سنکھلا نے کہا کہ، "سی آر پی ایف باقاعدگی سے اس قسم کے کیمپوں کا اہتمام ‘ سوک ایکشن پروگرام’ کے تحت کرتا ہے تاکہ پسماندہ اور ضرورت مند لوگوں تک پہنچ سکے۔ سی آر پی ایف مقامی لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے اور مشکل وقت میں ان کی مدد کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کرتا ہے۔کمانڈنٹ راجیش سنکھلا نے مقامی بچوں کے ساتھ دوستانہ کرکٹ کا کھیل بھی کھیلا اور ان میں کرکٹ کے بلے اور چاکلیٹ تقسیم کیں۔ ع
