کولگام، 20 جولائی: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بیہامہ علاقے میں جمعرات کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک 20 سالہ نوجوان کو اپنے دکان میں مر دہ پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے بیہامہ گائوں میں جمعرات کی صبح ایک 20 سالہ نوجوان کو اپنے دکان کے اندر لٹکا ہوا پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
دریں اثنا یہ خبر پھیلتے ہی لوگوں خاص کر مذکورہ نوجوان کے احباب و اقارب نے سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بونی گام کے نزدیک جمع ہو کر احتجاج درج کیا۔
ایک احتجاجی نے میڈیا سے کہا: یہ لڑکا منشیات کا عادی نہیں تھا سگریٹ تک نہیں پیتا تھا اس پر نظر ثانی کرکے قاتل کو پیش کیا جائے’۔
لڑکے کے ماما نے بتایا: ‘یہ میری چھوٹی بہن کا بیٹا ہے جو اینت بٹھے میں دکانداری کرتا تھا اس کے والد کا انتقال بیس بائیس برس پہلے ہوا ہے کل شام دکان پر گیا تھا اور صبح اس کی لاش دیکھی گئی۔