سری نگر، 26 جولائی : 24 ویں کرگل وجے دیوس پر فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فوج کے سر براہ جنرل منوج پانڈے کا کہنا ہے کہ ملک سال 1999 میں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے فوجی جوان لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک ان بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن وجے انتہائی کٹھن آپریشن تھا جس کو ہمارے جوانوں نے بخوبی انجام دیا۔
موصوف فوجی سربراہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو 24 ویں کرگل وجے دیوس کے موقع پر دراس میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔
قبل ازیں انہوں نے کرگل جنگ کی یاد گار پر پھول مالا چڑھائی۔
انہوں نے کہا: ‘سال 1999 میں کرگل جنگ کے دوران قربانیاں پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا’۔
‘آپریشن وجے’ کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘ آپریشن وجے ایک انتہائی کٹھن آپریشن تھا،بنجر، برفیلی اور اونچی چوٹیاں، جو دشمن کے قبضے میں تھیں، فوج کے لئے ایک چلینج تھیں لیکن پمارے بہادر جوانون نے اپنا کام بخوبی انجام دیا’۔
جنرل پانڈے نے کہا کہ ملک کرگل جنگ کے دوران قربانیاں پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ قوم ان جوانوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
فوج سربراہ کے علاوہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے بھی کرگل جنگ یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
بتادیں کہ کرگل وجے دیوس پاکستان پر بھارت کی فتح کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔
