• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

عمر عبداللہ کا ہندوارہ، کپوارہ اور سوپور کے سیلابی علاقوں کا تفصیلی دورہ

متاثرین کی فوری بازآبادکاری، سڑکوں کی مرمت اور بجلی و پینے کے پانی کی سپلائی یقینی بنانے کی تاکید

Online Editor by Online Editor
2024-04-30
in مقامی خبریں
A A
عمر عبداللہ کا ہندوارہ، کپوارہ اور سوپور کے سیلابی علاقوں کا تفصیلی دورہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر /30اپریل / نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے آج صبح سیلابی ریلوں اور سیلاب کی زدہ میں آئے ہندوارہ، کپوارہ اور سوپور کے دیہات کا تفصیلی دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا
انہوں نے جگہ جگہ پر مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر چودھری محمد رمضان، شمالی زون صدر جاوید ڈار، ضلع صدر کپوارہ قیصر جمشید لون، میر سیف اللہ ،انچارج کانسچونسی لنگیٹ شفقت وٹالی اور انچارج کانسچونسی سوپور ارشاد رسول کار کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی تھے۔ عمر عبداللہ نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں اور جن لوگوں کو گذشتہ دو روز سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اُن کے قیام و طعام کا بندوست کیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ جو سڑکیں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ڈیہہ گئیں ہیں ان کی فوری مرمت کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے جائیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ گذشتہ 3روزہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بہت ساری جگہوں پر بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی کا نظام درم برہم ہوکر رہ گیا ہے اور لوگوں کی راحت کیلئے اس پر جنگی بنیادوں پر کام ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کی امداد کاری کی جائے اور ساتھ ہی جن لوگوں کے مکانات، کو نقصان پہنچا ہے اُن کی مالی معاونت کی جائے ۔
اس کے علاوہ عمر عبداللہ نے حکومت سے لقمہ اجل بنے افراد کے لواحقین کے حق میں بھر پور ایکس گریشیا ریلیف فراہم کرنے اور زخمی ہوئے افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ادھر پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے بھی ضلع انتظامیہ سرینگر سے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات اُٹھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے نام پر تمام سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا عبور و مرور اور ٹرانسپورٹ زبردست متاثر ہورہا ہے۔
انہوں نے حکومت سے بجلی سپلائی میں بہتری کی بھی اپیل کی ہے۔جنرل سکریٹری نے پارٹی سے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں رہ کر لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

خاندانی جماعتیں اپنی دھوکہ دہی کی وجہ عوام سے ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق کھو چکی ہیں: سید محمد الطاف بخاری

Next Post

سجاد لون کاعوام سے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کیلئے گراؤنڈ زیرو پر تندہی سے کام کرنے پر زور

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
سجاد لون کاعوام سے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کیلئے گراؤنڈ زیرو پر تندہی سے کام کرنے پر زور

سجاد لون کاعوام سے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کیلئے گراؤنڈ زیرو پر تندہی سے کام کرنے پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan