پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں بھی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔اس کے تحت رواں ماہ کی 13 تاریخ کو سرینگر نشت کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ وہی ووٹروں کو لبھانے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے نئی پہل کی گئی جس کے تحت ضلع انتظامیہ نے ووٹروں کو ہرطرح کی سہولیات بہم رکھنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
پلوامہ ضلع انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر ہر ایک اسمبلی حلقہ میں خواتین کے زیر پنک پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں پر خواتین اسٹاف رکھا جائے گا جبکہ سیکیورٹی فورسز کے لئے بھی خواتین ہی ہوگی۔ جسمانی طور کمزور افراد کے لئے بھی اس طرح کے انتظامیہ کئے گئے ہیں۔جبکہ نوجوانوں کے لئے بھی اس طرح کے انتظامیہ کئے گئے ہیں۔ یہ پولنگ اسٹیشن تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔
اس سلسلے میں پلوامہ ضلع الیکشن آفیسر ڈاکٹر بشارت قیوم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم تمام افراد کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے ایک معاون اور قابل رسائی ماحول بنائیں۔ پنک پولنگ اسٹیشنز کو خواتین کا نظم و نسق کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ جسمانی طور کمزور افراد اور نوجوانوں کے لیے مخصوص پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
ترقی کمشنر کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کو پرکشش پولنگ سٹیشن بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو نوجوان نسل کو پسند آئیں۔ یہ اسٹیشن نوجوان ووٹروں کی دلچسپی کو حاصل کرنے اور انتخابی عمل میں ان کی فعال شمولیت کی ترغیب دینے کے لیے پرکشش بنائے گئے ہیں۔ اس کا مقصد نوجوان خصوصاً پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کو جوش و خروش کے ساتھ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے میں شامل کرنا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتحابات میں بڑھ چڑھ حصہ لے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کو پرامن طور منقعد کرنے کے لئے سبھی انتظامات مکمل کرلی گئی ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں کل 479 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ ضلع میں ووٹروں کی کل تعداد 404188 جس میں خواتین کی 203449 اور مردوں کی کل تعداد 200718 ہیں۔