سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز شوپیاں میں ملی ٹینٹ کمانڈر کی غیر منقولہ جائیداداکو قرق کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹینٹ کمانڈر عابد رمضان شیخ عرف سیف اللہ ، عرف خالد کی غیر منقولہ جائیداد قرق کرکے اس پر قرقی کا نوٹس چسپاں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ کمانڈر شوپیاں پولیس کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب ہے اور وہ مقامی نوجوانوں کو دہشت گرد صفوں میں شمولیت اختیار کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ