سری نگر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کشمیر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اشوک یادو نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں اگلے علاقوں کا دورہ کرکے تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور یونٹ کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
بی ایس ایف کشمیر نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘بی ایس ایف کشمیر کے آئی جی اشوک یادو نے بانڈی پورہ کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا’۔انہوں نے کہا: ‘آئی جی نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور یونٹ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔موصوف آئی جی نے لائن آف کنٹرل پر بغیر کسی رکاوٹ کے تسلط کے لئے لگن پر جوانوں کی سراہنا کی۔