سری نگر/ بغیر میٹر والے فلیٹ ریٹ والے علاقوں میں بجلی چوری کو روکنے اور نقصانات کو کم کرنے کے لئے کشمیر ڈسکام گھریلو صارفین کے ذریعے بجلی کے حقیقی اِستعمال کی بنیاد پر کیلیبریٹیڈ لوڈ ریشنلائزیشن کر رہا ہے۔
تمام الیکٹرک سب ڈویژنوںکو بھی سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ گھر گھر جا کر معائینہ کریں بالخصوص زیادہ بجلی اِستعمال کرنے والے صارفین پر توجہ مرکوز کریںجن کا معاہدہ شدہ لوڈ اصل کھپت سے کافی کم ہے۔
کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) کے ترجمان نے آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت کی فلیگ شپ ریمیوٹیڈ ڈِسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈِی ایس ایس) کے تحت ایل ٹی نیٹ ورک اور سمارٹ میٹرنگ پروجیکٹوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے تاکہ بجلی شعبے میں مکمل تبدیلی لائی جاسکے اور اِس کا حتمی مقصد صارفین کو بلاتعطل اور سستی بجلی کی فراہمی ہے۔
اُنہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ نئے ڈِسٹری بیوشن اِنفراسٹرکچر کی تنصیب میں اور موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بغیر کسی رُکاوٹ کے اَپ گریڈ کرنے میں عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو سہولیت فراہم کریں، اُنہوں نے کہا ، ’’صوبہ کشمیر کے 10 اَضلاع میں نقصان میں کمی سے متعلق تمام 13 پیکیجوں پر کام جاری ہیں جس کے تحت ڈِی ٹی سب سٹیشنوں اور ایل ٹی۔اے بی کیبلز بچھائی جا رہی ہیں۔‘‘
ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ جہاں ایل ٹی۔ اے بی کیبل بچھانے اور بیئرکنڈیکٹر کو ہٹانے کے لئے عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کی اَفرادی قوت پر جسمانی حملہ کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا، ’’سری نگر شہر، گاندربل، کپواڑہ اور بڈگام اَضلاع کے کچھ حصوں سے جسمانی حملے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اُن کو ضلع اور پولیس اِنتظامیہ کی طرف سے فعال تعاون اور سہولیت سے حل کیا گیا ہے۔
ترجمان نے صارفین پر زور دیا کہ وہ لوڈ کیلیبریشن کو بجلی فیس میں اِضافے کے ساتھ نہ اُلجھائیں جو مکمل طور پر جوائنٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صارفین کے بوجھ پر حقیقی کھپت کے پیٹرن کی بنیاد پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا، ’’کئی معاملات میں صارفین کا معاہدہ شدہ بوجھ اصل کھپت سے بہت کم ہے۔
فلیٹ ریٹیڈ صارفین کی سمارٹ میٹرنگ کے لئے بھی ڈیک کلیئر کئے گئے ہیں جو اُنہیں اپنے بجٹ پر بہتر کنٹرول اور کھپت کے پیٹرن کی حقیقی وقت کی نگرانی سے بااِختیار بنائے گا۔