سری نگر(یو این آئی) دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر ایل او سی سے متصل علاقوں پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم انتہائی مستعد ہیں کیونکہ ملی ٹینٹوں نے دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادارے ترک نہیں کئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر کے 350 کلومیٹر سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہے۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔
ان کے مطابق سرحدوں پر تعینات افواج دن رات اپے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔