سری نگر:پی ڈی پی صدرکی صاحبزادی التجا مفتی نے واضح کیا ہے کہ انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد ہی ہم خیال سیاسی جماعت کو حمایت دینے کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔
التجا مفتی نے ایکس پر لکھا :’انتخابی نتائج سامنے کے بعد پی ڈی پی لیڈر شپ ہم خیال سیاسی جماعت کو حمایت دینے کے حوالے سے فیصلہ لے گی۔ ‘
انہوں نے کہا کہ ابھی تک پی ڈی پی نے اس ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ این سی کانگریس اتحاد کو اگر سیٹیں کم ملتی ہیں تو اس صورت میں پی ڈی پی ان کی حمایت کرئے گی ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 8اکتوبرکو ہوگا ۔
