نئی دہلی،05 اپریل:
مہنگائی کے حوالہ سے کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی گئی کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور دیگر ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر 11 بجے لوک سبھا میں مہنگائی پر تحریک پر اجازت کی اپیل کی لیکن اسپیکر اوم برلا نے اس کی اجازت نہیں دی اور وقفہ سوالات شروع کر دیا۔ اس کے بعد اپوزیشن ارکان نشست کے گرد جمع ہوگئے اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔
اس دوران کچھ سوالات کے جوابات ملنے کے بعد بھی ہنگامہ نہ رکتا دیکھ کر تقریباً 11.28 بجے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ (یو این آئی)