نئی دہلی، 20 اپریل :
ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو بھی فوسل فیول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
اس کی وجہ سے گزشتہ 14 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی 100.94 روپے پر برقرار ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے فی لیٹر اور 99.83 روپے فی لیٹر ہے۔
یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 1.11 فیصد اضافے کے ساتھ 108.44 ڈالرفی بیرل پراور یو ایس کروڈ 0.92 فیصد اضافے کے ساتھ 103.50 ڈالرفی بیرل پر کاروبار کررہاہے۔
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے گزشتہ 27 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کو لگاتار 14 واں دن ہے جب قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل یکم اپریل کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔(یو این آئی)