نئی دہلی، 22 اپریل :
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی نظام اور حالات میں ملک کو مسلسل مضبوط بنانے کے لیے ناقابل تسخیر ٹیکنالوجی تیار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
مسٹر سنگھ نے وزارت دفاع کے محکمہ ڈیفنس پروڈکشن کے ڈیفنس ایکسی لینس کے لیے ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن (آئی ڈیکس-ڈی آئی او) کے ڈِفکنیکٹ2.0 پروگرام کا جمعہ کے روز افتتاح کرتے ہوئے کہا،’یہ پروگرام ہمارے ملک کی بڑھتی ٹیکنالوجی کی طاقت کی راہ میں ایک اہم پڑاؤ ہے۔ آج جس طرح وقت اور عالمی نظام بدل رہا ہے، ہمارے پاس خود کو مسلسل مضبوط بنانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر نیا چیلنج پچھلی سے زیادہ پیچیدہ اور چیلنجنگ ثابت ہوا ہے۔ ابھی کورونا کی وبا ختم نہیں ہوئی تھی کہ یوکرین کا بحران پیدا ہو گیا۔ اس سے قبل مغربی ایشیاء، افغانستان اور پاکستان میں ہونے والے واقعات کا اثر ہندوستان پر بھی پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بہت سی عالمی سرگرمیاں ہو رہی ہیں جو ہم پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ایسے حالات میں امن و استحکام کے لیے طاقتور ہونا ضروری ہے۔(یو این آئی)