چٹان ویب ڈیسک
ریاست تامل ناڈو کے ایک مندر میں مذہبی جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح تامل ناڈو کے ضلع تھانجاور میں میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جلوس میں موجود مندر کی پالکی کا وہاں موجود بجلی کی ایک ہائی ٹرانسمیشن لائن سے اتصال ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’مندر کی پالکی کو ایک جگہ سے موڑنے میں مشکل پیش آئی تو اوپر موجود بجلی کے تاروں سے چُھو گئی۔‘اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ دیگر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تیروچرپالی کے آئی جی پولیس وی بالکرشنان کا کہنا ہے کہ ’اس واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔‘