جموں،یکم مئی :
جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بشنا ارینا میں پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو جموں کے بشنا ارینا کے پاسکل گاوں میں پولیس اہلکار پُرا سرار طور پر گولی لگنے سے از جان ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔مہلوک اہلکار کی شناخت کانسٹیبل پنکج بحال کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں دفعہ 174سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کانسٹیبل کی کیسے اور کن حالات میں گولی لگنے سے موت واقع ہوئی اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔(یو این آئی)