جالندھر، 9 مئی :
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اتوار کی شب پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے پیر کو بتایا کہ رات میں تقریباً 12 بجے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پاکستان سے ایک ڈرون کو سرحد کے ہندوستانی حصے میں داخل ہوتے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ چوکس فوجیوں نے فوری کارروائی کی اور ڈرون کو مار گرایا۔ جوانوں نے ڈرون کے ساتھ بندھے ایک بیگ سے ہیروئن کے نو پیکٹ برآمد کیے ہیں، جن کا وزن 10 کلو 670 گرام ہے۔(یو این آئی)