نئی دہلی، 19 مئی :
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک نئے مستقبل کے لیے تیار ملک کے طور پر ابھر رہا ہندوستان پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہے گجرات کے وڈودرا میں جمعرات کو نوجوانوں کے کیمپ سے ورچوول خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا “ہندوستان آج دنیا کی نئی امید ہے۔ ہم پوری انسانیت کو یوگا کا راستہ دکھا رہے ہیں، ہم آپ کو آیوروید کی طاقت سے متعارف کروا رہے ہیں۔ ہم ایک ایسی قوم کے طور پر ابھر رہے ہیں جو سافٹ ویئر سے خلا تک ایک نئے مستقبل کے منتظر ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ تمام ہم وطنوں کو مل کر ایسا ہندوستان بنانا ہے جو پوری انسانیت کو نئی سمت دے ۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سب کو ایک ایسا نیا ہندوستان بنانے کا عہد کرنا ہوگا جو نئی سوچ اور پرانی ثقافت دونوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھے، جس سے پوری نسل انسانی کو سمت ملے۔ کورونا دور کے بحران کے درمیان دنیا کو ویکسین اور دوائیں پہنچانے سے لے کر بکھرے ہوئے سپلائی چین کے درمیان ایک خود کفیل ہندوستان کی امید تک، عالمی بدامنی کے تنازعات کے درمیان امن کے لیے ایک قابل قوم کے کردار تک،ہندوستان دنیا کی امید کی کرن ہے‘‘۔
نوجوانوں سے نئے ہندوستان کی تعمیر کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “آج ہم نئے ہندوستان کی تعمیر کیلئے اجتماعی عزم لے رہے ہیں، ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک نیا ہندوستان، جس کی شناخت نئی ہو، جو آگے بڑھنے کا سوچتا ہے اور اس کی روایات قدیم ہوں‘‘۔
نوجوانوں کو ملک اور دنیا کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا،
’’ہمارے لیے سنسکار کا مطلب ہے تعلیم، خدمت اور حساسیت! ہمارے لیے سنسکار کا مطلب ہے لگن، عزم اور طاقت! آئیے ہم اپنی ترقی کریں، لیکن ہماری ترقی دوسروں کی بھلائی کا ذریعہ بھی ہونی چاہیے! ہم کامیابی کی بلندیوں کو چھو لیں لیکن ہماری کامیابی سب کی خدمت کا ذریعہ بھی ہونا چاہیے۔(یو این آئی)