نئی دہلی، 24 مئی :
ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔عام آدمی کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیاتھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.52 فیصد کم ہوکر 112.83 ڈالر فی بیرل پر ہے اور یو ایس کروڈ 0.46 فیصد کمی کے ساتھ 109.78 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 گنا اضافہ کیا گیا۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آخری بار 6اپریل کو 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اس کی قیمتیں 45 دن تک مستحکم رہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 3 نومبر 2021 کو مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔(یو این آئی)