ئی دہلی، 30 جولائی:
ملک میں کفایتی شرحوں پر دوائیاں مہیا کرانے کے مقصد سے شروع کیے گئے وزیراعظم جن اوشدھی کیندروں کی تعداد بڑھ کر 8,742 ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ٹویٹ کیا کہ ملک کے عام شہریوں کو سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی منصوبے کے تحت مراکز کی تعداد 8700 سے تجاوز کر گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یہ مراکز غریبوں کی جیب خرچ کی بچت کر رہے ہیں اور انہیں بہترین کوالٹی کی ادویات بھی دستیاب ہورہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پردھان منتری جن اوشدھی کیندروں کا بنیادی مقصد ملک کے شہریوں کو سستی قیمتوں پر ادویات فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے جنرک ادویات کم قیمت پر دستیاب کرائی جاتی ہیں۔ یہ دوائیں اتنی ہی موثر ہیں جتنی برانڈیڈ ادویات۔ اب ملک کے تمام معاشی طور پر کمزور شہری یہ ادویات حاصل کر سکیں گے۔