نئی دہلی، 10 اگست :
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کورونا کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ انہوں نے بدھ کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ پرینکا نے کہا کہ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ تمام لوگ کورونا پروٹوکول کے بعد گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔
اس سے قبل 3 جون کو پرینکا گاندھی بھی کورونا کی لپیٹ میںآئی تھیں۔ اس وقت کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی کورونا سے متاثر تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ خرابی صحت کی وجہ سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی راجستھان کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی میں ان دنوں کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ منگل کو دارالحکومت دہلی میں کورونا کے 2,495 نئے معاملے سامنے آئے۔ جس میں 1466 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔ اس دوران 07 افراد کی موت کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ وہیں، کورونا انفیکشن کی شرح 15.41 فیصد تھی۔ کل تک دہلی کے اسپتالوں میں 507 مریض داخل تھے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ ان کی حکومت اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ زیادہ تر مریض گھر پر ہی صحت یاب ہو رہے ہیں۔