• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

اڈیشہ میں دو ایکسپریس ٹرینوں کے ٹکرانےسے 270 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی

Online Editor by Online Editor
2023-06-03
in قومی خبریں
A A
اڈیشہ میں دو ایکسپریس ٹرینوں کے ٹکرانےسے 270 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی
FacebookTwitterWhatsappEmail

بھونیشور:جمعہ کی شام اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں بہنگا اسٹیشن کے قریب دو ایکسپریس ٹرینوں کے ٹکرانے اور پٹری سے اترنے سے270 مسافروں کی موت جبکہ 900 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں اڈیشہ کے بالاسور ضلع کے بہنگا بازار اسٹیشن پر 12841 اپ چنئی شالیمار کورومنڈل ایکسپریس اور 12864یشونت پور ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس ایک کے بعد ایک پٹری سے اتر گئیں اور اس حادثہ میں کم از کم 270 لوگوں کی موت اور 900سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اوڈیشہ کے سرکاری حکام نے بتایا کہ اس حادثے میں 900 سے زیادہ زخمی ہوئے اور متعدد کی موت ہو گئی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ریلوے بورڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ 12841 اپ شالیمار ایکسپریس شام 7 بجے کے قریب پٹری سے اترگئی جس کے چند منٹ بعد 12864 اپ ٹرین آئی اور پٹری سے اترے ڈبوں سے ٹکرا کر وہ بھی پٹری سے اتر گئی۔ اس سے اپ اور ڈاؤن دونوں راستوں پر ٹریفک متاثر ہوا۔
ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او انل کمار لاہوتی فوری طور پر جائے حادثہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جب کہ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، مڈگاؤں-ممبئی وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے لیے گوا پہنچنے پر حادثے کی اطلاع ملتے ہی واپس دہلی روانہ ہوگئے ہیں اور یہاں سے اڈیشہ جائیں گے۔
ریلوے بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ 12841 اپ شالیمار ایکسپریس شام 7 بجے کے قریب پٹری سے اترگئی اور اس کے 7 کوچ دوسری سمت والی پٹری پر الٹ گئے جس کے چند منٹ بعد 12864 اپ ٹرین آئی اور کورومنڈیل ایکسپریس کی پٹری سے اترے ڈبوں سے ٹکرا گئی جس سے اس کے بھی دو کوچ پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں راستوں پر ٹریفک بند ہے۔ ریلوے حکام نے ہیلپ لائنز کے نمبر بھی مشترک کئے ہیں۔
اوڈیشہ حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ این ڈی آر ایف کے 22 ارکان کی ایک ٹیم اور کٹک جنکشن سے 32 ارکان کی ایک اور ٹیم کو حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ کے لیے جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں، اوڈیشہ ڈی آر اے ایف کی چار یونٹس اور 60 ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 30 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ 47 زخمیوں کو بالاسور میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ 132 زخمیوں کو سورو، گوپال پور اور کھانتا پاڑا کے صحت مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
بالاسور میڈیکل کالج سے ڈاکٹر بھیجے گئے۔ اطلاعات کے مطابق دس زخمی مسافروں کو بالاسور میڈیکل کالج پہنچایا گیا۔ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کی مدد کر رہے ہیں۔دریں اثنا، حکام نے بالاسور میں ایک ہنگامی کنٹرول روم قائم کیا ہے اور ایک ایمرجنسی نمبر 06782262286 جاری کیا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سیاحتی نقشے کے منتظر مقامات

Next Post

کشمیر میں موسیقی آلہ ’تمبکنا ری‘ کی مانگ میں اضافہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post
کشمیر میں موسیقی آلہ ’تمبکنا ری‘ کی مانگ میں اضافہ

کشمیر میں موسیقی آلہ ’تمبکنا ری‘ کی مانگ میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan