جالندھر، 8 جون:
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بھینی راجپوتانہ میں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً 9.10 بجے، بی ایس ایف کے گہرائی میں تعینات دستوں نے گاؤں بھینی راجپوتانہ ضلع امرتسر کے قریب ایک مشتبہ ڈرون کی ہلکی سی آواز سنی۔ مقررہ مشق کے مطابق، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈرون کو روکنے کے لیے فوری رد عمل کا اظہار کیا۔
اسی دوران پولیس ناکہ پارٹی بھی بی ایس ایف پارٹی کے ساتھ شامل ہوگئی، اور علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی۔ تلاشی کے دوران گاؤں بھینی راجپوتانہ کے نواحی علاقے سے ملحقہ کھیت سے ٹوٹی ہوئی حالت میں ایک ماڈل ڈی جے آئی میٹرکس 300 آڑ ٹی کے سیریز کا کواڈ کاپٹر ڈرون برآمد ہوا۔