نئی دلی/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی من کی بات سے ایک کلپ شیئر کی ہے جہاں انہوں نے لیوینڈر کے موضوع پر روشنی ڈالی ہے۔جناب مودی جموں و کشمیر میں لیوینڈر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا۔”
جموں اور کشمیر میں لیوینڈر کو مقبول ہوتے دیکھ کر اچھا لگا۔ میں نے حال ہی میں #MannKiBaat پروگرام کے دوران بھی اس موضوع پر روشنی ڈالی تھی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسانوں کی خوشی حکومت کو نئے جوش کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
وہ ڈی ڈی نیوز کے ایک ٹویٹ پر ردعمل دے رہے تھے جہاں کسان خریف کی فصلوں پر ایم ایس پی بڑھانے کے کابینہ کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:”کسان بھائی بہنوں کی یہی خوشی ہوتی ہے، جو ہمارے لیے زیادہ کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔