نئی دہلی /تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل برطانیہ، یورپی یونین اور کینیڈا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ آزاد تجارتی بات چیت کریں گے اور روسی وفد کے ساتھ دو طرفہ تجارتی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری کی وزارتی میٹنگ 24-25 اگست کو جے پور میں ہونے والی ہے۔ کامرس کے سکریٹری سنیل برتھوال نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ اس 2 روزہ میٹنگ کے دوران عالمی ترقی اور خوشحالی کے لیے کثیر جہتی تجارت، جامع اور لچکدار تجارت، اور پیپر لیس تجارت کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ میٹنگ کے اختتام پر، G20 تجارت اور سرمایہ کاری کے وزارتی بیان کو اپنایا جائے گا۔
میٹنگ کےدوران G20 ممبران جن کی نمائندگی ان کے وزراء/ سیکرٹریز/ نائب وزراء کر رہے ہیں ان میں کینیڈا، فرانس، انڈونیشیا، جاپان، جمہوریہ کوریا، سعودی عرب، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹریل میٹنگ کے دوران جن مدعو ممالک کی نمائندگی ان کے وزراء/سیکرٹریز کر رہے ہیں ان میں بنگلہ دیش، مصر، نیدرلینڈز، عمان، سنگاپور اور یو اے ای شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
