نئی دلی۔ 29؍ ستمبر:
ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے جمعہ کے روز کہا کہ روس اور یوکرین کے تنازعہ پر ہندوستان کا موقف ایک اچھی مثال ہے جہاں ہندوستان ہمارے قومی مفاد کے جائز حصول کے لئے ثابت قدم اور واضح کھڑا ہے۔
یہاں وگیان بھون میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئیٌ کے 118ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی اور سفارت کاری اس وقت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔