و یلنگٹن:چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے فوجی لیڈروں کو جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور بین خدماتی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ وہ 5 اپریل کو ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ہندوستانی مسلح افواج کے مستقبل کے لیڈروں سے خطاب کر رہے تھے۔اپنے خطاب میں، سی ڈی ایس نے ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کے پس منظر میں ہندوستانی فوج میں کی گئی تبدیلی اصلاحات پر توجہ دی۔ سی ڈی ایس کو کمانڈنٹ نے کالج میں جاری تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی جس میں جوائنٹ مین شپ اور انٹر سروسز بیداری کو فروغ دینے پر زور دیا گیا، جسے خوب سراہا گیا۔کالج میں اس وقت 79 واں اسٹاف کورس جاری ہے۔ کورس 45 ہفتوں کا ہے۔
موجودہ کورس 476 طلباء افسران پر مشتمل ہے جس میں 26 دوستانہ غیر ملکی ممالک کے 36 طلباء شامل ہیں۔ پہلی بار اس کورس میں آٹھ خواتین آفیسرز بھی حصہ لے رہی ہیں۔