• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کھیل

بھارت: شاراپووا اور شوماخر کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج

Online Editor by Online Editor
2022-03-18
in کھیل
A A
بھارت: شاراپووا اور شوماخر کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی کی ایک خاتون نے مکان کے ایک پروجیکٹ میں اپنے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعدعدالت کے حکم پر پروجیکٹ میں شراکت دار ماریا شاراپووا اور شوماخر کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔دارالحکومت دہلی سے ملحق گروگرام (گڑگاؤں) شہر کی پولیس نے عدالت کے حکم پر سابق روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا اور سابق فارمولا ون عالمی چیمپیئن مائیکل شو ماخر اور دیگر گیارہ افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش جیسے تعزیرات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ کیس دہلی کی ایک خاتون کی شکایت پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے ان دونوں عالمی کھلاڑیوں پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے تھے۔ کیا ہے معاملہ؟ شیفالی اگروال نامی خاتون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاراپووا کے نام پرتعمیر کیے جانے والے ایک رہائشی کمپلکس میں ایک اپارٹمنٹ بک کرایا تھا۔ اسی رہائشی کمپلکس میں شوماخر کے نام پر بھی ایک ٹاور تعمیر کرانے کی بات کی گئی تھی۔ تعمیراتی کمپنی ریئل ٹیک ڈیولپمنٹ اینڈ انفرااسٹرکچر لمیٹیڈ نے سن 2016 میں ہی اپارٹمنٹ ان کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تعمیر کا کام اب تک شروع ہی نہیں ہوسکا ہے۔ شیفالی اگروال کا کہنا ہے کہ شاراپووا اور شوماخر نے ان کے ساتھ 80 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی۔ انہوں نے سن2018 میں اس کی شکایت، شکایتوں کے ازالہ کے قومی کمیشن (این سی ڈی آر سی) میں کی۔ جس نے دونوں کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا۔ لیکن متعلقہ حکام نے کوئی کارروائی نہیں کی جس کے بعد انہیں عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔ عدالت نے ان دونوں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ گروگرام پولیس کا کہنا تھا، ان دونوں کے خلاف بدھ کے روز دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کا کیس درج کرلیا گیا ہے اور ہم معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ کیس میں تعمیراتی کمپنی کے کئی عہدیداروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ شاراپووا اور شوماخر کے نام پر دھوکہ دہی شکایت کنندہ شیفالی اگروال کا کہنا ہے کہ شاراپووا اور شوماخر مذکورہ تعمیراتی پروجیکٹ کے پروموٹرز میں سے تھے۔ انہوں نے کسٹمرز کو لبھانے کے لیے کئی جھوٹے وعدے اور دعوے کیے۔ پروجیکٹ کے حوالے سے جو تعارفی کتابچہ شائع کیا گیا تھا اس پر دونوں کھلاڑیوں کی تصویریں تھیں۔ شاراپووا نے وعدہ کیا تھا کہ مکان خریدنے والوں کے ساتھ وہ ڈنر کریں گی۔ جبکہ انہوں نے ایک ٹینس اکیڈمی اور اسپورٹس اسٹور کھولنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ شیفالی اگروال کا مزید کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کے وعدوں کے جال میں پھنس کر انہوں نے اپنے تقریباً 80 لاکھ روپے لگا دیے لیکن مکان تو دور کی بات ابھی تک اس کا سنگ بنیاد بھی نہیں رکھا گیا ہے۔ ماریا شاراپووا اور شوماخر کے خلاف بھارتی تعزیرات کی جن دفعات کے تحت کیس درج کیے گئے ہیں ان کی رو سے تین سال تک قید ، جرمانہ یا دونوں کی سزا ہوسکتی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پوتن کوبھارتی جج نے دیا جھٹکا: عالمی عدالت میں روس کے خلاف کی ووٹنگ

Next Post

آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے ہندوستان کو شیفالی کی ضرورت/ناصر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

2024-12-25
اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

2024-12-22
ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

2024-12-11
ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

2024-12-11
وزیراعظم مودی ملک کی پوری دولت چار یا پانچ امیروں کو دے رہے ہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی آج بطور رکن پارلیمنٹ لیں گی حلف، یکم دسمبر کو وایناڈ میں کریں گی روڈ شو

2024-11-28
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

2024-11-26
Next Post
آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے ہندوستان کو شیفالی کی ضرورت/ناصر

آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے ہندوستان کو شیفالی کی ضرورت/ناصر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan