آکلینڈ: انگلینڈ کے سابق کپتان اور اب کرکٹ مبصر ناصر حسین نے ہندوستانی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ورلڈ کپ میچ کے لیے شفالی ورما کو الیون میں شامل کرے۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان نے اب تک دو میچ جیتے ہیں۔ ہندوستان کا مقابلہ 19 مارچ کو ایڈن پارک میں آسٹریلیا سے ہوگا۔ناصر حسین نے کہا کہ اچھا کھیلنا آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے کافی نہیں ہوگا اور شیفالی ورما، متالی راج کی کپتانی میں، ہندوستان کو وہ غیرمعمولی توانائی دے سکتی ہے جو اسے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے درکار ہے۔ حسین نے انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کے میچ کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’’میں شیفالی ورما کے ساتھ جاؤں گا۔ اچھا کھیلنا آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے کافی نہیں ہے۔ آپ کو غیر معمولی کی ضرورت ہے اور شیفالی ورما آپ کو وہ غیر معمولی فراہم کر سکتی ہیں۔شیفالی پاکستان کے خلاف ہندوستان کے افتتاحی میچ کے دوران صفر پر آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچوں میں شامل نہیں کیا گیا۔ ہندوستان کی سابق کپتان انجم چوپڑا نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کو یاد رکھنا چاہئے کہ اس نے گزشتہ سال آسٹریلیا کی 26 میچوں کی جیت کا سلسلہ توڑا تھا۔