• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کھیل

لاہور ٹیسٹ؛ آسٹریلیا نے پہلے روز 5 وکٹوں پر 232 رنز بنالیے

Online Editor by Online Editor
2022-03-21
in کھیل
A A
لاہور ٹیسٹ؛ آسٹریلیا نے پہلے روز 5 وکٹوں پر 232 رنز بنالیے
FacebookTwitterWhatsappEmail

لاہور،21مارچ:
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ کی نصف سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 232رنز بنا لیے ہیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس کا سکا اپنی ٹیم کے حق میں پلٹنے کے بعد پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز کیا تو اننگز کے تیسرے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند وکٹوں کے عین سامنے ڈیوڈ وارنر کے پیڈ پر لگی اور وہ آؤٹ قرار دیے گئے۔
ابھی آسٹریلین ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ ایک گیند بعد ہی مارنس لبوشین کھاتا کھولے بغیر ہی شاہین کی دوسری وکٹ بن گئے۔8رنز پر دو اہم وکٹیں گرنے کے بعد عثمان خواجہ کا ساتھ دینے اسٹیو اسمتھ آئے اور دونوں نے بتدریج اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔
اسکور 41 تک پہنچا ہی تھا کہ نعمان علی کو باؤلنگ کے لیے لایا گیا اور ان کی دوسری گیند پر گیند عثمان خواجہ کے بلے کا باہری کنارہ لیتی ہوئی سلپ میں کھڑے بابر اعظم کے پاس گئی لیکن وہ کیچ نہ تھام سکے۔
اگلی ہی گیند پر پاکستان کو ایک اور وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن اس مرتبہ نعمان اپنی ہی گیند پر اسمتھ کا کیچ نہ لے سکے۔دونوں کھلاڑیوں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔
دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا کیا اور دوسرے سیشن میں میزبان ٹیم کو وکٹ سے محروم رکھا۔تاہم چائے کے وقفے کے فوراً بعد نسیم شاہ نے قومی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے اسمتھ کو چلتا کردیا جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 169 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 59رنز بنائے۔
دوسرے اینڈ پر موجود عثمان خواجہ نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی اور سیریز مین اپنی بہترین فارم کا سلسلہ جاری رکھا۔تاہم ساجد خان نے پاکستان کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے 91 رنز بنانے والے عثمان خواجہ کو بابراعظم کے ہاتھوں کیچ کروایا۔
عثمان خواجہ نے 219 گیندوں کا سامنا کیا اور 91 رنز کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا تاہم وہ محض 9 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہیں کر پائے۔نسیم شاہ نے ٹریویس ہیڈ کی 26 رنز کی اننگز کا خاتمہ کیا اور یوں آسٹریلیا کی 5 وکٹیں 206 رنز پر گر گئیں۔آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 232 رنز بنا لیے۔
کیمرون گرین 20 اور الیکس کیری 8 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ میچ اس لحاظ سے یادگار ہے کہ یہ لاہور کے تاریخی اسٹیڈیم میں 2009 کے بعد کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اگلے چھ ماہ میں 70ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی توقع:لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

کیریبین کپتان نے انگلینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر ا، دوسرا ٹیسٹ ڈرا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

2024-12-25
اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

2024-12-22
ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

2024-12-11
ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

2024-12-11
وزیراعظم مودی ملک کی پوری دولت چار یا پانچ امیروں کو دے رہے ہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی آج بطور رکن پارلیمنٹ لیں گی حلف، یکم دسمبر کو وایناڈ میں کریں گی روڈ شو

2024-11-28
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

2024-11-26
Next Post
کیریبین کپتان نے انگلینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر ا، دوسرا ٹیسٹ ڈرا

کیریبین کپتان نے انگلینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر ا، دوسرا ٹیسٹ ڈرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan