چٹان ویب مانیٹرینگ
کولکتہ: سابق بھارتی کرکٹر ارون لال نے 66 سال کی عمر میں دوسری بار گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا۔
موجودہ کمنٹیٹر ارون لال آئندہ ماہ بلبل ساہا کو جیون ساتھی بنانے کا ارادہ کرچکے ہیں، شادی کی یہ تقریب 2 مئی کو پیرلیس ان ہوٹل میں ہوگی، بلبل سابق کرکٹر کی دیرینہ دوست ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے رینا نامی خاتون سے شادی کی تھی لیکن یہ معاملہ زیادہ دن نہیں چل سکا تھا.
رپورٹس کے مطابق شادی کے دعوت نامے بنگال کرکٹ ٹیم ، ریاستی باڈی حکام، قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو ارسال کیے جاچکے ہیں،بھارتی بورڈ چیف سارو گنگولی کی بھی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔