ویلنگٹن:
نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹ ہنری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ہنری کی شمولیت 15 رکنی اسکواڈ میں واحد تبدیلی ہے جس نے اس ہفتے کے شروع میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں جیت درج کی تھی۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز 6 ستمبر بروز منگل سے کیرنز میں شروع ہوگی جو 11 ستمبر کو ختم ہوگی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ”ہماری آسٹریلیا کے ساتھ زبردست مقابلہ آرائی ہے۔ یہ شائقین کے لیے ہمیشہ ایک بڑا موقع ہوتا ہے، اور ٹیم واقعی اسکے لئے منتظر رہتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آسٹریلیا کو اس کی اپنی کنڈیشنز میں ہرانا کتنا مشکل ہے اور ہم چیلنج کا انتظار کر رہے ہیں۔ میٹ کو واپس خوش آمدید کہنا بہت اچھا ہے۔ وہ پچھلے کچھ سالوں سے ہمارے فرنٹ لائن گیند بازوں میں سے ایک ہیں“۔
نیوزی لینڈ کی ایک روزہ ٹیم اس طرح ہے:
کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم ساوتھی۔
