سری نگر، 10 ستمبر ۔ ایم این این۔ ہاکی جموں و کشمیر نے اتوار کو آسٹرو ٹرف ہاکی فیلڈ پولو گراؤنڈ سری نگر میں پہلی ہاکی انڈیا سب جونیئر (مین) نارتھ زون چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سلیکشن ٹرائلز کا انعقاد کیا جو یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر 2023 تک جھانسی (یوپی) میں منعقد ہونے والی ہے۔
کشمیر ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تقریباً 55 کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔ کشمیر ڈویژن سے منتخب کھلاڑیوں کو اس ماہ کی 14 اور 15 تاریخ کو جموں میں فائنل ٹرائلز میں شرکت کرنا ہوگی۔عادل اشرف، ہردیپ سنگھ اور بلبیر سنگھ سلیکٹر تھے۔ اوتار سنگھ بخشی اور گوردیپ سنگھ سنگرال (صدر ہاکی جموں و کشمیر )کی تکنیکی نگرانی میں ٹرائلز منعقد ہوئے۔