• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

حکمرانوں کی طرف سے جموں وکشمیر سے متعلق کئے جارہے دعوے جھوٹ اور فریب:عمران نبی ڈار

46.3فیصد بے روزگاری نئی دلی کی نوجوان کُش پالیسیوں کی دین

Online Editor by Online Editor
2022-03-20
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
حکمرانوں کی طرف سے جموں وکشمیر سے متعلق کئے جارہے دعوے جھوٹ اور فریب:عمران نبی ڈار
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،20 مارچ:

نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں روز بہ روز ہوتے جارہے بے تحاشہ اضافے پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر زمین و آسمان کے قلابے ملانے کے کتنے ہی جھوٹے دعوے کیوں نہ کرے لیکن زمینی سطح کے اعداد و شمار سے حکومتی پروپیگنڈا ریت کی دیوار ثابت ہوجاتا ہے۔
پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج تک مرکزجموں وکشمیر سے متعلق بے روزگاری سے متعلق غیر سرکاری رپورٹوں کی نفی کرتا آیا ہے لیکن آج حکومت ہند کی وزارت شماریات اور پروگرام نے اپنی تازہ ترین میں اس بات انکشاف کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں پڑھے لکھے نوجوانوں میں بے روزگاری کے کی شرح 46.3 فیصد تک پہنچ گئے ہیں اور جموں وکشمیر بے روزگار کے معاملے میں پورے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اتناہی نہیں بلکہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح 67.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3سال سے جموں وکشمیر کو اندھیروں میں دھکیلنے کا سلسلہ دن رات جاری رکھا گیا ہے اور جان بوجھ کر نوجوان کُش پالیسیاں اپنائی گئیں ہیں۔ ملک اور باہری دنیا کو دکھانے کیلئے گذشتہ 3برسوں سے لگاتار 60ہزار سریع الرفتار سرکاری ملازمتیں دینے کے اعلانات کئے جارہے ہیں لیکن اُلٹا یہاں کے ملازمین کو نوکریاں سے برطرف کیا جارہا ہے۔
حکومت سطح پر دعوے کئے جارہے ہیں کہ یہاں سرمایہ کاری ہوگی اور 5لاکھ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے لیکن گذشتہ 3سال سے یہاں ایک بھی سرمایہ کاری دیکھنے کو نہیں ملی۔
این سی ترجمان نے کہا کہ بے روزگاری کے لحاظ سے جموں وکشمیر میں پڑھے لکھے نوجوانوں میں بے روزگاری کی اتنی زیادہ شرح حکمرانوں اور گذشتہ 3سال سے جاری مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جموںوکشمیر میں تعمیر و ترقی، امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، مہنگائی اور بے روزگاری سے متعلق آئے روز زمینی حقائق عوام کے سامنے آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز بڑے بڑے لیڈران پارلیمنٹ سے لیکر یہاں تک یہاں کے حالات سے متعلق جھوٹے دعوے اور اعلانات کرتے پھرتے ہیں۔ این سی ترجمان نے کہا کہ حکومتی اور انتظامی کا ناکامی اور نااہلی کا خمیازہ یہاں کے عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کپواڑہ میں منشیات فروش پر پی ایس اے عائد

Next Post

روسی حملے کے خلاف دنیا بھر میں شدیدمظاہرے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
روسی حملے کے خلاف دنیا بھر میں شدیدمظاہرے

روسی حملے کے خلاف دنیا بھر میں شدیدمظاہرے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan