• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

حد بندی کمیشن کا دورہ سری نگر عوامی وفود، سیول سوسائٹی اور سیاسی لیڈروں سے ملاقاتیں

Online Editor by Online Editor
2022-04-05
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
حد بندی کمیشن کا دورہ سری نگر عوامی وفود، سیول سوسائٹی اور سیاسی لیڈروں سے ملاقاتیں
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،05 اپریل :

حد بندی کمیشن نے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں متعدد سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں، عوامی وفود اور سیول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ میٹنگیں کیں ۔
ذرائع نے بتایاکہ عوامی وفود نے اسمبلیوں کے نئے حلقے بنانے اور نام تبدیل کرنے پر اپنے اعتراضات اُٹھائے۔
یو این آئی نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کے روز سپریم کورٹ کی ریٹائرڈ جج رنجنا پرکاش دیسائی کی سربراہی میں حد بندی کمیشن کا وفد سری نگر پہنچا ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اعجاز اسد سمیت سینئر آفیسران نے اُن کا استقبال کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں تمام اضلاع کے سیول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ میٹنگیں کیں ۔
میٹنگوں کے دوران سیول سوسائٹی کے ارکان نے اسمبلیوں کے نئے حلقے بنانے اور پُرانے نام تبدیل کرنے پر اعتراضات اُٹھائے ۔
ایڈوکیٹ عرفان حفیظ لون نے حد بندی کمیشن کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ کمیشن کو بتایا کہ ڈرافٹ رپورٹ پر کافی نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ جو رپورٹ منظر عام پر لائی گئی وہ صحیح نہیں کیونکہ اننت ناگ کو راجوری سے جوڑنا کسی بھی صورت میں درست نہیں ہے ۔
ادھر منتظر محی الدین کی سربراہی میں اپنی پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منگل کے روز حد بندی کمیشن کے ساتھ ملاقات کی اور اسمبلیوں کی حد بندیوں کے متعلق اپنے اعتراضات پیش کئے۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر منتظر محی الدین نے کہاکہ کمیشن کے سامنے پورے جموں وکشمیر کی اسمبلی نشستوں کے بارے میں بات کی ۔
انہوں نے بتایا کہ کمیشن کے سامنے تجویز رکھی کہ سری نگر ضلع میں آبادی کے تناسب کو دیکھتے ہوئے اسمبلی نشست میں اضافہ کیا جائے
انہوں نے کہاکہ اسی طرح بیروہ اور بڈگام کو بارہ مولہ سے جوڑا گیا اُس پر بھی کمیشن کے سامنے اپنے اعتراضات پیش کئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر کی کئی اسمبلی نشستوں کے نام تبدیل کئے گئے جو لوگوں کے جذبات کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
منتظر محی الدین کے مطابق بٹہ مالو اسمبلی نشست کا نام ایک ولی کے ساتھ جڑا ہوا ہے، زڈی بل کا نام شیعہ آبادی اور حبہ کدل پنڈتوں کے جذبات کے ساتھ جڑا ہوا ہے لہذا ان کے نام کسی بھی صورت میں تبدیل نہیں ہونے چاہئے۔
اُن کے مطابق کمیشن کی چیر پرسن اور اُن کے ساتھیوں کا رویہ بہتر رہا اور اچھی طرح سے ہماری بات سنی ۔
انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے ڈرافٹ رپورٹ تیار کرنے میں زیادتی کی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔
منتظر محی الدین نے بتایا کہ اپنی پارٹی نے جو گذارشات کمیشن کے سامنے رکھیں ہمیں پورا یقین ہے کہ اُن پر عمل ہوگا۔
دریں اثنا کولگام سے آئے ہوئے ایک شہری نے ایس کے آئی سی سی کے باہر احتجاج کیا اور الزا م لگایا کہ اُنہیں اندر جانے نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے گاوں کو دیوسر کے ساتھ ملایا گیا ہے جو سرا سر زیادتی ہے اور اُسی کے بارے میں کمیشن کے سامنے ملنے کے لئے آیا لیکن سیکورٹی فورسز نے اندر جانے کی اجازت نہیں د ی ۔(یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر میں ماہ مارچ میں گرمی کا 131 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Next Post

سرینگر میں مارے گئے سی آر پی ایف اہلکار کو خراج عقیدت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
سرینگر میں مارے گئے سی آر پی ایف اہلکار کو خراج عقیدت

سرینگر میں مارے گئے سی آر پی ایف اہلکار کو خراج عقیدت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan