• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

انتخابی بانڈا سکیم غیر آئینی، منسوخی کا حکم

Online Editor by Online Editor
2024-02-16
in اہم ترین, قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ میں 4 اپریل سے مکمل طور پر’فزیکل‘ سماعت
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی;سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز ملک میں سیاسی پارٹیوں کے چندہ جمع کرنے کے لیے 2018 میں شروع کی گئی انتخابی بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوائی، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی آئینی بنچ نے متفقہ طور پر یہ تاریخی فیصلہ دیا۔
اپنے فیصلے میں، بنچ نے انتخابی بانڈ جاری کرنے والے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کو بانڈ جاری کرنے سے روکنے کی ہدایت دی۔ مزید برآں، اس نے سیاسی جماعتوں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ 15 دن کے اندر موصولہ بانڈز واپس کریں جو کیش نہیں ہوئے ہیں۔
ایس بی آئی کو بانڈز سے متعلق تمام تفصیلات تین ہفتوں میں (یعنی 06 مارچ تک) الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔
عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ بانڈز سے متعلق ایس بی آئی سے موصول ہونے والی تفصیلات کو اپنی ویب سائٹ پر ایک ہفتے کے اندر (یعنی 13 مارچ تک) عام کرے۔
اپنے فیصلے میں، آئینی بنچ نے اسکیم کے ساتھ ہی انکم ٹیکس ایکٹ اور اس سے متعلق عوامی نمائندگی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو بھی منسوخ کردیا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ انتخابی بانڈ اسکیم اپنی مبہم نوعیت کی وجہ سے معلومات کے حق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ اس طرح یہ آئین کے آرٹیکل 19(1)(a) کے تحت آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔
پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مالی امداد باہمی فائدے کا باعث بن سکتی ہے اور انتخابی بانڈ اسکیم کالے دھن کو روکنے کا واحد راستہ نہیں ہو سکتی۔
عدالت عظمیٰ نے تین دن کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ 2 نومبر 2023 کو محفوظ کر لیا تھا۔
الیکٹورل بانڈ اسکیم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں میں این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز، سی پی آئی (ایم)، کانگریس لیڈر جیہ ٹھاکر اور دیگر کی طرف سے دائر کی گئی کئی درخواستیں شامل تھیں۔
درخواست گزاروں نے سماعت کے دوران دلیل دی تھی کہ اس اسکیم نے کسی بھی کمپنی کو اقتدار میں موجود سیاسی پارٹیوں کو گمنام طور پر رشوت دینے کی اجازت دے کر بدعنوانی کا جائز راستہ فراہم کیا اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
انہوں نے بنچ کو بتایا کہ یہ ظاہر کرنے کے لئے کافی ثبوت موجود ہیں کہ تقریباً تمام انتخابی بانڈ مرکز اور ریاستوں کی حکمران پارٹیوں کے پاس گئے ہیں۔ خریدے گئے انتخابی بانڈز میں سے 94 فیصد 1 کروڑ روپے کے ہیں اور باقی 10 لاکھ روپے کی مالیت میں ہیں۔
انتخابی بانڈ اسکیم کا اعلان 2 جنوری 2018 کو کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے ذریعے، ہندوستان میں کمپنیوں اور افراد کے لیے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی نوٹیفائیڈ شاخوں سے بانڈز خرید کر گمنام طور پر سیاسی جماعتوں کو عطیہ کرنے کا بندوبست کیا گیا تھا۔
سماعت کے دوران، اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی اور سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکزی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اسکیم تمام شراکت داروں کے ساتھ یکساں سلوک کرتی ہے۔ اس کی رازداری اہم ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ کالے دھن سے ایک ریگولیٹڈ اسکیم کی طرف بڑھنا عوامی مفاد میں کام کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کے وائی سی کا بھی اس اسکیم کا فائدہ ہے۔ پارٹیوں کو تمام عطیے انتخابی بانڈز کے ذریعے اکاؤنٹنگ لین دین کی شکل میں اور عام بینکنگ چینلز کے اندر ملتے ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر: آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی رینجرس کی بلا اشتعال فائرنگ

Next Post

 قطر میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود میں تعاون کرنے پر امیر قطر کے  مشکور ہیں۔ مودی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
Next Post
 قطر میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود میں تعاون کرنے پر امیر قطر کے  مشکور ہیں۔ مودی

 قطر میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود میں تعاون کرنے پر امیر قطر کے  مشکور ہیں۔ مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan