• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

 لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دوں گا، پارلیمنٹ کے ایوانوں  میں ان کی آوازیں گونجیں گی- سجاد لون

Online Editor by Online Editor
2024-05-09
in اہم ترین
A A
 لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دوں گا، پارلیمنٹ کے ایوانوں  میں ان کی آوازیں گونجیں گی- سجاد لون
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے  بڑے پیمانے پر اپنی الیکشن  مہم جاری رکھتے ہوئے گزشتہ دو دنوں کے دوران، پی سی کے صدر سجاد غنی لون کی سربراہی میں ایک درجن سے زائد شمولیتی تقاریب میں 1800 سے زائد افراد نے باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے پی سی  کو زمینی سطح پر  نئی جلا بخشی ہے

اس موقع پر سجاد لون نے شمالی کشمیر میں مثبت تبدیلی کو فروغ دینے میں پیپلز کانفرنس کے ساتھ ان کے سپورٹ اور ثابت قدمی کے جذبے کو سراہتے ہوئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

سجاد لون نے لوگوں کو بھر پور یقین دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کا غیر متزلزل اعتماد، امید اور خواہشات، محض سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر متنوع پس منظر میں پھیلے ہوئے، ان کی فلاح و بہبود کے لیے میری روزمرہ کی وابستگی کو تقویت دیتے ہیں۔ اس بار، عوامی آواز پارلیمنٹ میں بغیر کسی خوف کے گونجے گی۔نئے اراکین کی آمد میں کپواڑہ کے مختلف سیاسی شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ممتاز کارکنان شامل تھے۔ اس کے علاوہ چوکی بل، کرناہ کے 60 سے زیادہ  کنبے بھی ایک اور شمولیتی تقریب میں شامل ہوئے۔

ہندواڑہ حلقہ کے امرگڑھ اور شاہرکوٹ علاقوں سے 25 سے زیادہ کنبوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

سوپور حلقہ کے زینگر علاقے میں بھی لوگوں  کی تعداد میں پارٹی میں شامل ہوئےجن میں سینکڑوں سماجی و سیاسی کارکنان بھی شامل ہیں ۔ان میں فیروز احمد خان سمیت رفیع آباد کی کئی قابل ذکر سماجی و سیاسی شخصیات، حامیوں کی ایک بڑی تعداد کو ساتھ لے کر پارٹی میں شامل ہوئے۔اس کے علاوہ  مختلف سیاسی افکار سے تعلق رکھنے والے بااثر سماجی و سیاسی کارکنوں نے سوپور سے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ایک اور اہم شمولیتی تقریب میں سابق کونسلر بارہمولہ نگہت میر نے درجنوں حامیوں کے ساتھ پی سی سے اپنی وفاداری کا عہد کیا۔پارٹی قیادت نے کپواڑہ حلقہ کے کالروس کے سو سے زائد نئے خاندانوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

ڈی ڈی سی امیدوار فاروق احمد جو سابق سرپنچوں، پنچوں اور بلاک صدور کے ساتھ تھے اور مختلف سیاسی نظریاتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے لنگیٹ کے کئی کارکنوں کے ساتھ  پارٹی کو اپنی وفاداری اور حمایت کا عہد کیا۔پوتشاہی، لولاب جیسے علاقوں میں بھی  لوگوں کی نمایاں آمد دیکھنے میں آئی، جس میں تاجر مشتاق احمد اور چیرکوٹ لولاب سے سابق سرپنچ لطیف احمد ڈار کی قیادت میں نمایاں کارکنان سمیت کئی نئے اراکین شامل تھے۔ اسی طرح پارٹی قیادت نے ہندواڑہ حلقہ کے تمنا علاقہ نے بھی کئی سیاسی لیڈروں کا خیرمقدم کیا۔

میلے میں کیران کے سابق زیڈ ای او جاوید احمد بٹ اور سومو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کپواڑہ کے صدر فاروق احمد بابا جیسے مقبول کارکنوں کے شامل ہونے کے سات  زمینی سطح پر مزید وسعت آئی۔ لولاب اور بارہمولہ حلقہ نے بھی اس اضافے میں حصہ اضافہ کیا۔اس کے علاوہ متعدد سیاسی کارکنوں نے جے کے پی سی میں شمولیت اختیار کی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی جی پی نے بسنت گڑھ کے پونارہ جا کرشہید وی ڈی جی کے اہل خانہ سے کی ملاقات

Next Post

الیکشن 2024 :وادی میں سرگرمیاں عروج پر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post

الیکشن 2024 :وادی میں سرگرمیاں عروج پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan