سرینگر: جموں و کشمیر اور کوریا کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش میں، ایک اعلیٰ سطحی کوریائی مشن، جسے ٹیم کوریا کہا جاتا ہے، جس میں جمہوریہ کوریا کے سفارت خانے کے نمائندے شامل ہیں،نے 9 مئی کو سری نگر، جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے یہاں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری جموںو کشمیر کے تعاون سے 2024 کوریا-انڈیا سی ایس آراقتصادی تعاون سیمینار کا انعقاد کیا۔ حکام کے مطابق، اس تقریب کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر اور کوریا کے درمیان باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ جمہوریہ کوریا کا سفارت خانہ، اور کوٹرا انڈیا-کوریا بزنس کوآپریشن سینٹر ٹیم کوریا کے اراکین کے ساتھ، ہندوستان اور کوریا میں کوریائی کمپنیوں کے ساتھ جموںو کشمیر کی پرکشش خصوصیات کا اشتراک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کوریائی سفارت خانے کے ایک کمرشل کونسلر، سنگ جونگ چو، جنہوں نے ٹیم کوریا کے وفد کی قیادت کی، نے ہندوستانی ریاستوں اور غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کے حامل خطوں کے ساتھ تعاون کو تقویت دینے کے کوریا کے عزم پر زور دیا۔
یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ جموں و کشمیر باغبانی، دستکاری اور سیاحت کے ساتھ ساتھ لیتھیم کے ذخائر کی حالیہ دریافت کے لیے مشہور ہے، مسٹر چو نے جموں و کشمیر کی قدرتی خوبصورتی اور بھرپور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے اس اقتصادی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پر امید ہے۔جیونگ سیون لی، انڈیا-کوریا کوآپریشن سینٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے اپنی پریزنٹیشن میں بتایا کہ، “عالمی ویلیو چین میں بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، اور یہ تبدیلیاں ممکنہ طور پر ہندوستان اور کوریا کے درمیان تعاون کے نئے امکانات کا باعث بن سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، جموںو کشمیر میں لیتھیم کے ذخائر کی دریافت ای وی بیٹری کی صنعت میں کوریا کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید دو طرفہ تعاون کا ایک نیا راستہ پیش کر سکتی ہے۔سیمینار میں جموں و کشمیر حکومت کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ اعلیٰ درجے کے صنعت کاروں نے بھی شرکت کی۔ سی آئی آئی جے اینڈ کے کونسل کے چیئرمین سید جنید الطاف بخاری اور ایف آئی ایل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے پرتپاک خیرمقدم کیا، اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں دو طرفہ تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔