جموں، 11 مئی:بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) اہلکاروں نے جمعہ کی شام دیر گئے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک پاکستانی ڈورن پر گولیاں چلا کر اس کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف جوانوں نے جمعہ کی شام دیر گئے سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک پاکستان کی طرف سے ایک ڈورن کی نقل و حمل دیکھی۔انہوں نے کہ ڈورن کی سرگرمی دیکھتے ہی جوانوں نے اس کی طرف قریب دو درجن گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ واپس جانے پر مجبور ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے فوراً بعد نرائین پور اور رام گڑھ سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کہیں اس ڈرون نے علاقے میں ہتھیار یا منیشات نہ ڈالے ہوں۔