سری نگر:-سرینگر پارلیمانی حلقہ میں انتخابی مہم کی مدت کے اختتام کے بعد ضلع مجسٹریٹ (ڈپٹی کمشنر) سری نگر، ڈاکٹر بلال بٹ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت امتناعی احکامات جاری کئے۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ضلع میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت 11 مئی 2024 (ہفتہ) کی شام 6 بجے سے لے کر 13 مئی 2024 (پیر) کی شام 6 بجے تک پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی پی سی کی دفعہ 144 کے تحت غیر قانونی اجتماع پر پابندی ہو گی اور کسی بھی قسم کے جلوس یا ریلی پر پابندی ہو گی تاکہ امن و امان کے مسائل کو روکا جا سکے، اور کوئی بھی شخص کسی انتخابات کے حوالے سے جلسہ یا جلوس یا جلسےکا انعقاد، یاشرکت، یا خطاب نہیں کر سکے گا۔