جموں،: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جے اینڈ کے آر آر سوین نے منگلوار کو جموں زون کے ریاسی ضلع کا دورہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ریاسی میں افسران کے ایک اجلاس میں شری ماتا ویشنو دیوی اور شری شیوکھوری کے مزاروں کی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے جوانوں اور افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیااورفورس کے لئے اپنے وژن شیئر کیا اورلوگوں کے توقعات جو انہیں جے کے پی سے ہیں انہیں اجاگر کیا۔ اس دوران انہوں نے ریاسی پولیس کے لیے مختلف سہولیات کا بھی افتتاح کیا۔
اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر شری وجے کمار کے ہمراہ اے ڈی جی پی جموں زون شری آنند جین، ڈی آئی جی یو آر رینج شہری رئیس محمد بٹ، ڈی سی اور ایس ایس پی ریاسی نے ڈی جی پی کی یہاں آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ افسران اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی جی پی نے فخر اور ذمہ داری کے اس احساس کو اجاگر کیا جو وردی پہننے اور لوگوں کی خدمت کرنے کے ساتھ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کچھ باتیں شیئر کرنا چاہتا ہوں جو میں مختلف سطحوں پر بار بار شیئر کرنا پسند کرتا ہوں ۔ یونیفارم پہنے ہوئے ہمیں یہ فخر ہونا چاہیے کہ یونیفارم ہمیں لوگوں کی خدمت کرنے کا اختیار اور ذمہ داری دیتی ہے۔ بہت کم لوگوں کو یہ موقع ملتا ہےایسے اختیار اور ذمہ داری کے ساتھ خدمت کریں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ لیڈروں سے لے کر فورس میں آخری رینک تک، ہر کسی کو دہشت گردی، منشیات اور جرائم کے خلاف جنگ میں ملک کی بہترین پولیس فورس ہونے کی میراث کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہیے، ساتھ ہی ساتھ ضرورت مند لوگوں کومدد بھی فراہم کرنا چاہیے۔ ڈی جی پی نے اس دوران مختص کئے گئے فنڈس کے بارے میں بھی بتایا جس کا مقصد پولیس اہلکاروں کے لیے رہائش کو اپ گریڈ کرنا ہے۔ انہوں نے مختلف سطحوں پر ذیلی کمیٹیاں بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان فنڈز کا مؤثر طریقے سے اور مقررہ مدت میں استعمال کیا جائے۔ ڈی جی پی جموں و کشمیر نے کہاکہ جموں و کشمیر پولیس فورس کے پاس 1.20 لاکھ سے زیادہ تنظیمی قوت ہے جس میں ہر انسپکٹر رینک کا افسر تقریباً 1000 افراد کی نگرانی کرتا ہے، ان افسران کے لیے یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ کمیونٹی کے لیے اپنی خدمات پر فخر محسوس کریں۔ یہ فخر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ایمانداری اور لگن کو برقرار رکھنے کے گہرے عزم سے پیدا ہونا چاہیے۔ ڈی پی ایل ریاسی میں افسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، ڈی جی پی نے علاقائی افسران کے ساتھ امن مخالف کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے درکار جوابی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ اجلاس میں لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط اور فعال اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ “پولس سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ جوکوئی بھی امن اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کی مدد کرتا پایا گیا اس کے ساتھ قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔
میٹنگ میں دورہ کرنے والے افسران کے علاوہ اے ڈی جی پی جموں زون شری آنند جین، ڈی آئی جی ادھم پور ریاسی رینج شری رئیس محمد بٹ، ڈی سی ریاسی شری ویش پال مہاجن، ایس ایس پی ریاسی محترمہ موہتا شرما، سی او آئی آر پی- فرسٹ بٹا لین محترمہ انیتا شرما، پرنسپل ایس ٹی سی تلوارہ شری جمیل احمد، ڑپٹی کمانڈنٹ 126بٹالین سی آر پی ایف شری اومناتھ چتراج، ٹوآئی سی چھٹی بٹالین سی آر پی ایف شری راجیش شرما اور دیگر علاقائی افسران نے شرکت کی۔
اس دوران ڈی جی پی نے دیگر سینئر افسران کے ساتھ مل کر شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مختلف سہولیات کا افتتاح بھی کیا جس میں ایس ایس پی آفس ریاسی، نئی پی سی آر عمارت اور ڈی پی ایل ریاسی میں سائبر سیل شامل ہیں۔ڈی جی پی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ریاسی میں علاقائی افسران ، بیٹ افسران اور کلوز یوزر گروپ کے ممبران میں ٹیبلٹ بھی تقسیم کیے۔
انہوں نے جموں و کشمیر پولیس ریاسی کے ساتھ مل کر شری سنگھ گرجیت کا منشیات کے استعمال کے خلاف ایک گانا بھی لانچ کیا جس کا عنوان تھا “نشا کدی نی کرنا”۔