سری نگر ۔ 25؍ مئی:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کلگام میں آج ہونے والے المناک سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور ضلع انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس حادثے میں پنجاب کے چار باشندے اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ایک تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، “میں نقصان کے بارے میں جان کر بہت غمگین اور افسردہ ہوں۔ کلگام میں آج ہونے والے ایک بدقسمت سڑک حادثے میں قیمتی جانیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
اطلاعات کے مطابق قاضی گنڈ سے سری نگر جاتے ہوئے ایک گاڑی جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے نپورہ علاقے میں گرڈ اسٹیشن کے قریب سڑک سے پھسل گئی۔