سرینگر: ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن ماہرین اور عام لوگ ایک جگہ پر اکٹھے ہوتے ہیں اور اپنی اپنی تجاویز پیش کرتے ہیں کہ کیسے ماحول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ملک بھر کے ساتھ جموں وکشمیر میں بھی آج کے دن کے تعلق سے کئی تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاکہ لوگوں میں ماحول کی اہمیت کو اجاگر کر کے اردگرد کے ماحول کو آلودگی کے منفی اثرات سے بچا سکے جو اس وقت گلوبل وارمنگ کی صورت میں ہم سب کے سامنے ہیں۔
اس سال کا تھیم ’’کرہ ارض کی بحالی، ویرانی و خشک سالی‘‘ کے خلاف برداشت کا حصول ہمیں بعض اہم محرکات کی یاد دلاتا ہے جو کرہ ارض کے مناظر کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں اور ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے ماحولیاتی نظام کی بحالی کے ذریعے کرہ ارضی کی ویرانی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں۔ ماحولیات کے عالمی دن کے موقعے پر نگین لیک کنزرویشن آرگنائزیشن کی جانب سے آبی پناہ خوشحال سر کے متصل سازگری پورہ سرینگر میں ایک اخاص تقریب کا اہتم کیا گیا ۔جس میں ایل جی منوج سنہا نے خاص مہمان کے طور شرکت کی۔جبکہ صوبائی کمشنر کشمیر، ضلع سرینگر کے ترقیاتی کمشنر اور میونسپل کمشنر سرینگر کے علاوہ ماحولیاتی ماہرین، سماجی کارکنان اور کئی اسکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی.
ایل جی نے خوشحالی سر کی صفائی ستھرائی کے اعتبار سے اٹھائے گئے اقدام کے طور مشن احساس کے چوتھے مرحلے کا افتتاح کیا اور اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ یہاں کے آبی ذخائر کے تحفظ اور صفائی ستھرائی کے لیے حکومت سطح پر کئی اقدامات پر کام کیا جارہا ہے۔تاہم یہ کوششیں تبھی بار آوار ثابت ہوسکتی ہے جب لوگ اپنا تعاون پیش کریں گے۔ نگین لیک کنزرویشن آرگنائزیشن کے چیئرمین منظور احمد نے کہا کہ نگین لیک اور آنچار اور ولر لیک کے تحفظ میں گلی سر اور خوشحال کافی اہم رول ادا کررہی ہے یہ دونوں آبی ذخائر ہیں کے دیگر آبی ذخائر کے لیے گردے کا کام ادا کررہی ہیں۔
اس موقعے پر جہاں نگین لیک آرگنائشن کی پہل کی سرہانا کی گئی وہیں طلباء نےکہا لہ عام لوگوں کو چاٰئیے کی وہ بھی اپنی ذمہ داری نبھانے اور آبی پناہ گاہوں کی نذر کوڈا کرکٹ ڈالنے سے پرہیز کریں۔ تقریب کے آخر پر ایل جی منوج سنہا نے ماحولیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی کئی اہم شخصیات کی حوصلہ افزائی بھی کی۔