• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

شیخ حسینہ ہندوستان کے راستے لندن کے لیے روانہ ہوں گی: سفارتی ذرائع

Online Editor by Online Editor
2024-08-05
in اہم ترین
A A
شیخ حسینہ ہندوستان کے راستے لندن کے لیے روانہ ہوں گی: سفارتی ذرائع
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی: متعدد سفارتی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہروں کے بیچ استعفیٰ دینے والی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندوستان کے راستے لندن جا رہی ہیں۔
حسینہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی فضائیہ کے ایک ٹرانسپورٹ طیارے میں سفر کر رہی ہیں اور توقع ہے کہ وہ بھارت میں رکیں گی۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ شیخ حسینہ کو ہندوستان سے آگے لے جائے گا یا وہ کسی دوسرے طیارے میں لندن جائیں گی۔ مذکورہ ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہندوستان نے ڈھاکہ کی درخواست کے بعد حسینہ کے طیارے کو ہندوستانی فضائی حدود سے محفوظ راستہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
حکومت ہند کے ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی ڈھاکہ میں جاری تیز پیش رفت پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ حالانکہ بنگلہ دیش میں ہونے والی پیش رفت پر بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے کہا ہے کہ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور ایک عبوری حکومت ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے۔ انہوں نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ، "میں (ملک کی) تمام ذمہ داری لے رہا ہوں۔ براہ کرم تعاون کریں،”
آرمی چیف نے کہا کہ انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور انہیں بتایا ہے کہ فوج امن و امان کی ذمہ داری سنبھالے گی۔
حسینہ واجد حکومت کے خلاف گزشتہ دو دنوں سے جاری مظاہروں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بنگلہ دیش میں طلباء کا احتجاج گزشتہ ماہ ملازمتوں کے ایک متنازعہ کوٹہ اسکیم کے خلاف شروع ہوا تھا۔ یہ احتجاج اب حکومت مخالف مظاہرے میں بدل گیا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے سنبھالا مورچہ، کہا، عبوری حکومت کا ساتھ دیں گے

Next Post

سیاحتی مقامات تباہی کے دہانے پر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post

سیاحتی مقامات تباہی کے دہانے پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan