نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کے دوران ہندستانی فوج کے کرنل وکرانت پراشر کو پولیس سروس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے طور پر تعینات کرنے کے فیصلے پر فوری طور پر روک لگا دی ہے۔اس سلسلے میں کمیشن نے مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کو ہفتہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے منگل کی صبح 11 بجے تک اس حکم کی تعمیل کے بارے میں رپورٹ بھیجنے اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔
قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں نافذ انتخابی ضابطہ اخلاق کے دوران یہ تقرری کمیشن کی اجازت کے بغیر کیسے کی گئی؟کمیشن کے سکریٹری بی سی پاترا نے اس خط میں لکھا ہے، “مجھے آپ کو گورنمنٹ کے آرڈر نمبر 444-ہوم، 2024 مورخہ 27.09.24 کا ذکر کرنے کے لئے کہا گیا ہے جس کے تحت انڈین آرمی کے گلمرگ میں واقع ہائی فیلڈ مارشل آرٹس اسکول کے کرنل وکرانت پراشر کو جموں و کشمیر پولیس میں ایس ایس پی (ٹریننگ اینڈ اسپیشل ایکشن) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔کمیشن نے اس حکم کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران افسران کے تبادلوں پر پابندی کے خلاف سمجھا ہے اور اس حکم کی خوبیوں یا اس کی فوری ضرورت پر تبصرہ کیے بغیر، اس آرڈر پر ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی مدت کے دوران اس تقرری پر فوری طور پر پابندی لگا دی ۔یو این آئی۔
