سرینگر /’’ون نیشن ون الیکشن ‘‘ہمیشہ سے بی جے پی کی ترجیح رہا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے روشن مستقبل کا وعدہ ہیں اور کہا کہ میں جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ سی این آئی کے مطابق قومی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے ٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے مختصر انتخابی دور کیلئے بیٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو پانچ سال کی پوری مدت پر حاوی نہیں ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم نے ون نیشن ون الیکشن کیلئے اپنی حکومت کے عزم پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا ’’ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ انتخابات صرف تین یا چار ماہ کیلئے ہونے چاہئیں۔ سیاست کو پورے پانچ سال کیلئے نہیں کیا جانا چاہیے۔ ‘‘ مودی نے کہا کہ اس سے لاجسٹکس کے اخراجات کی بچت ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ون نیشن ون الیکشن ‘‘کی مثال کے طور پر اس الیکشن کو 1967 کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا’’ہم نے ایک کمیشن بنایا ہے، کمیشن کی رپورٹ آ گئی ہے، ہم رپورٹ کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس کا مطالعہ کریں تو اس سے قابل عمل نکات سامنے آئیں گے اور ہمارا عزم صرف سیاسی عزم ہی نہیں ہے‘‘۔ انٹرویو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ وہ تین سے چار مہینوں میں انتخابات مکمل کرنے کے حق میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد حکومت اگلے ساڑھے چار سال ملک کی ترقی کے بلیو پرنٹ کو تیار کرنے میں صرف کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ساڑھے چار سال اکٹھے بیٹھنا چاہیے اور ملک کو جہاں سے بھی چلانا چاہیے، ہمیں انتخابات کے چھ ماہ کے دوران اپنی پوری طاقت کو مہم میں لگانا چاہیے۔جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے روشن مستقبل کا وعدہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا’’میں جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں‘‘۔ ترقی نہ صرف آپ تک پہنچتی ہے بلکہ ہمارے معاشرے کے سب سے کمزور اور پسماندہ طبقوں تک بھی پہنچتی ہے جو دفعہ 370 کی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں۔